رحیم یارخان: (دنیا نیوز) رحیم یار خان تھانہ اقبال آباد کی حدود میں پولیس کے مبینہ نجی ٹارچر سیل سے 2 افراد کی بازیابی کے معاملے پر ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
تھانہ اقبال آباد پولیس نے بغیر کسی مقدمے کے دو افراد کو نجی ٹارچر سیل میں رکھا ہوا تھا جنہیں عدالتی بیلف نے بازیاب کروایا۔ ڈی پی او رحیم یار خان نے واقعے کا نوٹس لے کر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اگر پولیس اہلکار قصور وار پائے گئے تو محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔