شہریوں کی عزت، کرپشن کا خاتمہ، ریاست کے استحکام کیلئے کوشاں ہیں: آئی جی پنجاب

Last Updated On 28 December,2019 06:34 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا کہنا ہے کہ شہریوں کی عزت، کرپشن کا خاتمہ اور ریاست کے استحکام کیلئے کوشاں ہیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان کے ہمراہ تمام ریجن کا دورہ کررہا ہوں۔ بہتر سروسز کی ڈلیوری کیلئے کوشاں ہیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ریسوسز کی کمی کی وجہ سے سیف سٹی پراجیکٹ میں تاخیر کا سامنا ہے۔ جن شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ رُکے ہیں انکے قیام کےلئے بھی کوشش کررہے ہیں۔کرائم فائٹنگ کیلئے کوشاں ہیں۔

شعیب دستگیر کا کہنا تھا کہ وارداتوں کے دوران چھینی گئی اشیاء کی ریکوری بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ جوا مافیا کے خاتمہ کیلئے سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ گڈ گورننس اور جرائم کی روک ہماری تھام ترجیح ہے۔

آئی جی کا کہنا تھا کہ مقدار نہیں بلکہ معیار پر یقین رکھتے ہیں۔ وہ تمام اقدامات کریں گے جن سے عوام کا اداروں پر اعتماد بحال ہو۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت کرائم پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کو تفتیش کا حصہ بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کا کام بہت اہمیت کا حامل ہے۔ تمام کیسز کے ملزمان کی گرفتاری ترجیحی بنیادوں پر کی جارہی ہے۔ عوام کو تحفظ کا احساس دلانا نہائت ضروری ہے۔
 

Advertisement