بہاولنگر کے قریب فقیر والی میں بس الٹ گئی، 7 افراد جاں بحق، 13 زخمی

Last Updated On 28 December,2019 03:50 pm

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے علاقے فقیر والی میں بس الٹ گئی، حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

فورٹ عباس سے لاہور جانے والی مسافر کوچ فقیر والی کے قریب تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے توازن کھو بیٹی، حادثے میں 3 بچوں سمیت 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 13 زخمی ہوئے جن میں بچے، بوڑھے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
 

Advertisement