چونیاں: (دنیا نیوز) ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے باعث باپ بیٹے کو قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے علاقہ سہارن کے میں دوران ڈکیتی دو موٹر سایکل سوار ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے بعد باپ شریف بیٹا رحمت زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا تاہم راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
ورثاء نے لاش چھانگا مانگا تھانہ کے قریب رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ڈکیتی چوری اور سٹریٹ کرائم کو روکنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ تھانہ چھانگا مانگا پولیس مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کو گرفتار کرے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ درخواست آنے پر مقدمہ درج کر لیں گے جبکہ نامعلوم ڈاکوؤں کی جلد گرفتاری میں عمل میں آئے گی۔