فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں منصورآباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسملنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارسوار منشیات فروش سے ایک من سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔
فیصل آباد میں تھانہ منصورآباد کے علاقے چونا بھٹیاں روڈ پر ناکہ بندی کے دوران پولیس نے مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی تو اس میں سے 44 کلو گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔
پولیس نے کار سوار منشیات فروش ابراہیم کو حراست میں لیتے ہوئے اسکے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق ملزم پشاور کا رہائشی ہے جو پورے پنجاب کے اضلاع میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔