کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں، کورنگی کراسنگ پر برتھ ڈے بوائے کی کھلے عام ہوائی فائرنگ، تقریب میں پولیس افسران اور سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کبھی ون ٹو تھری، تو کبھی ریڈی اسٹیڈی اینڈ گو، کورنگی کراسنگ ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھا، سالگرہ کی تقریب میں پولیس افسران اور پی ٹی آئی کے ایم پی اے راجہ اظہر بھی شریک تھے۔
ہوائی فائرنگ کی فوٹیج وائرل ہوئی تو پولیس کو ہوش آگیا، ملزمان ذیشان ابڑو اور فیصل ابڑو کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس حکام کہتے ہیں واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ہوائی فائرنگ کے وقت پولیس اہلکار موجود ہوئے تو کارروائی کی جائیگی۔