قصور: (دنیا نیوز) پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ کمسن کو گلا دبا کر قتل کیا گیا اور باقیات کوڑے کے ڈھیر پر پھینکی گئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او قصور کو ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
بچے کی باقیات چھانگا مانگا کے نواحی گاؤں واں کھارا میں کوڑے کے ڈھیر سے ملیں۔ علاقہ مکینوں نے لاش کی باقیات دیکھ کر چھانگا مانگا پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کیلئے چونیاں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چونیاں میں چار بچوں سے زیادتی اور قتل، مجرم سہیل شہزاد کو تین مرتبہ سزائے موت کا حکم
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش دو سے تین روز پرانی لگتی ہے۔ شبہ ہے معصوم کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ شناخت کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے بچے کی لاش برآمد ہونے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور کو ملوث ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔
خیال رہے کہ معصوم بچے کی لاش ملنے کے واقعہ نے قصور میں زینب اور چونیاں میں فیضان سمیت تین بچوں کے وحشیانہ قتل کا غم تازہ کر دیا ہے۔