لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے مانگا منڈی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کے دوران مسلح ڈاکوؤں نے سکیورٹی گارڈ قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے مانگامنڈی میں دن دیہاڑے دورانِ ڈکیتی موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کی زد میں آ کر نجی فیکٹری کا سکیورٹی گارڈ قتل ہو گیا۔
مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نجی فیکٹری کی کیش لے جانے والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، گاڑی نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، مزاحمت کرنے پر فائرنگ کے نتیجے میں 55 سالہ فیکٹری مزدور حفیظ الرحمان چل بسا۔
مسلح ڈاکوؤں فیکٹری کیشیر سے 5 لاکھ نقدی رقم چھین کر فرار ہو گئے، ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر مانگامنڈی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متوفی حفیظ الرحمان کی لاش کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔