کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں سی آئی اے پولیس نے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان حساس ادارے کے جعلی افسران بن کر لوگوں سے پیسے بٹورتے تھے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جعلی کارڈز اور دیگر دستاویزات برآمد کر لیں جبکہ ملزمان نے دوران ابتدائی تحقیقات اہم انکشافات کئے کہ انھوں نے کروڑوں روپے شہریوں سے لوٹے۔ گرفتار ہونے والوں میں گروہ کا سرغنہ بھی شامل ہے۔