فیصل آباد: دو بہنوں سمیت 3 افراد کو اغوا کر لیا گیا

Last Updated On 09 February,2020 11:21 pm

فیصل آباد: (روزنامہ دنیا) مختلف مقامات سے دو بہنوں سمیت تین افراد کو اغوا کر لیا گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ چک نمبر 276ج ب میں شمیم بی بی کے خاوند 38 سالہ اشرف مسیح کو نذر محی الدین نے گھر سے بلوا کر اغوا کرلیا۔

دوسری جانب صدر جڑانوالہ کے علاقہ حیدر گارڈن میں غضنفر علی کی دو بہنوں (ا) اور (خ) کو حامد وغیرہ تین افراد نے ورغلا کر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔