کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں سندھ اسمبلی کے باہر شہری نے پولیس اہلکار کے ساتھ بدمعاشی کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس اہلکار کے روکنے کے باوجود شہری نے گاڑی نہ روکی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر شہری نے پولیس کیساتھ بدتمیزی کی، پولیس اہلکار کے روکنے کے باوجود شہری نے گاڑی نہ روکی۔ ٹریفک اہلکار نے گاڑی کا پیچھا کیا تو اتفاق سے گاڑی کا سائیڈ والا شیشا ٹوٹ گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری نے گاڑی روکنے کے بعد باوردی اہلکارسے گالم گلوچ شروع کردی، شہری نے غلطی ماننے کی بجائے پولیس اہلکار سے جواب طلب کرنا شروع کر دیا۔
شہری نے اہلکار سے بدتمیزی والے انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تم نے میری گاڑی کا شیشہ کیسے توڑا، میں تم سے بات نہیں کرونگا، کون ہے تمہارا سینئر، میں بڑے بڑے کو جانتا ہوں۔