سیالکوٹ: نامعلوم چور تین کروڑ روپے کا سونا لوٹ کر فرار

Last Updated On 06 February,2020 08:46 pm

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سیالکوٹ میں نامعلوم چور جیولر شاپ سے تجوری کاٹ کر تقریباً 3 کروڑ روپے مالیت کا سونا لوٹ کر رفو چکر ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقع چوک شہیداں بازار میں پیش آیا جہاں گزشتہ رات نامعلوم چور جیولر شاپ کی چھت سے گیس کٹر کے ذریعے تالے اور دروازہ کاٹ کر دوکان میں داخل ہوئے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے تجوری کاٹ کر تقریباً تین کروڑ روپے کی کا سونا اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ حافظ وسیم نامی تاجر نے آج تین بجے کے قریب دوکان کھولی تو دوکان کی تجوری اور غلہ ٹوٹا ہوا تھا۔ مقدمہ درج کر لیاہے جبکہ مزید تفتیش کی جارہی ہے۔