اسٹیج اداکارہ شاہ پارہ کو گوجرانوالا سے واپسی پراغواء کرلیا گیا

Last Updated On 04 February,2020 12:21 pm

لاہور:(آن لائن) اغواء کی تھانہ سبزہ زار پولیس کو اطلاع کردی گئی ہے, پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف

معروف اسٹیج اداکارہ شاہ پارہ کوگوجرانوالا سے واپسی پراغواء کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق اسٹیج اداکارہ شاہ پارہ گزشتہ ہفتے لاہور سے گجرانوالا ڈرامہ کرنے کے لئے گئی،ڈرامہ ختم کرنے کے بعد لاہور واپسی پرراستہ سے ہی نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ،سات روزسے زائدگزرنے کے باوجودابھی تک اپنے گھر کو واپس نہیں آئی،اداکارہ کے لواحقین نے لاہور تھانہ سبزہ زار پولیس کو اطلاع کردی ہے پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے ،دریں اثناء اسٹیج پروڈیوسرحاجی تنویرحسین پہلوان نے کہا ہے کہ حکومت فنکاروں کی حفاظت کے لئے ٹھوس اقدامات کرے،تاکہ فنکار خودکوغیرمحفوظ نہ سمجھ سکیں اور آئے دن فنکاروں کو اغواء ہونے سے بچایا جاسکے 

Advertisement