لاہور: (لاہور نیوز) چوہنگ میں شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آ گیا۔ رینٹ اے کار کے نام پر شہریوں کو چونا لگا دیا گیا۔ 2 مبینہ فراڈئیے 100 کے قریب شہریوں کی گاڑیاں لے کر نو دو گیارہ ہو گئے۔ دونوں بھائیوں مزمل اور مدثر کے خلاف تھانے میں 100 سے زائد درخواستیں دائر کرا دی گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان مزمل اور مدثر دونوں سگے بھائی مختلف علاقوں سے گاڑیاں کرائے پر لیتے تھے۔ ملزمان کو ٹریس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس کے اعلی افسران کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا۔