بنوں میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو حملہ آور مارے گئے، ایس ایچ او شہید

Last Updated On 01 February,2020 10:13 pm

بنوں: (دنیا نیوز) بنوں میں پولیس مقابلے کے دوران ایس ایچ او شہید ہو گئے جبکہ مقابلے کے دوران دو حملہ آور مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے تھانہ سٹی کی حدود محلہ باز محمد پولیس پارٹی پر فائرنگ ہوئی، مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 افراد مارے گئے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ مقابلے میں مارے گئے ایک ملزم کی شناخت نایاب عرف نایابی کے نام سے ہوئی جکبہ فائرنگ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران فائرنگ سے ایس ایچ او سٹی عبد المجید خان شہید ہو گئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

شہید ہونے والے ایس ایچ او سٹی عبدالحمید خان کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، چائے بازار اور آس پاس علاقے ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گھروں کے اندر ہی رہیں۔

دوسری طرف آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ثناء اللہ عباسی نے پولیس ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنوں پولیس مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کو دس لاکھ روپے بطور انعام دیئے جائیں گے۔

ثناء اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ پولیس نے اشتہاری مجرموں کو مقابلے میں ہلاک کیا، دہشتگردوں اور منشیات فروشوں کا خاتمہ ہر صورت کریں گے۔
 

Advertisement