ساہیوال میں جنوری کے دوران ڈکیتی کی 46، خواتین سے زیادتی کی 3، اغوا کی 24 وارداتیں

Last Updated On 02 February,2020 11:26 pm

ساہیوال: (دنیا نیوز) ضلع ساہیوال میں رواں سال پہلے چار ہفتوں کے دوران ڈکیتی کی 46 وارداتیں، خواتین سے زیادتی اور اغوا کی 24 وارداتیں ہوئیں۔

ساہیوال شر میں وارداتوں کے دوران ایک بینک مینجر کا قتل، 20 موٹرسائیکل اور گھروں میں ڈکیتی کی 26 وارداتیں ہوئیں جبکہ دو افراد کے قتل کے دو مقدمات اور اقدام قتل کے چھ مقدمات بھی درج کئے گئے۔بچوں سے بدفعلی کے تین مقدمات، خواتین سے زیادتی کی تین وارداتیں، خواتین کے اغواء کی 24 وارداتیں اور بچوں کے اغواء کی چار وارداتوں کے مقدمات درج کئے گئے۔

کار چوری کی 5، موٹرسائیکل چوری کی 19، مویشی چوری کی 9، عام چوری کی 19 اور دو بڑی گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں کے مقدمات بھی درج کئے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رواں سال میں 692 مقدمات درج کئے گئے اور پولیس نے 80 اشتہاری مجرموں کو بھی گرفتار کر لیا۔
 

Advertisement