پاکپتن: چھت پر مرغا باندھنے کا تنازع، فائرنگ کے باعث نوجوان زخمی

Last Updated On 31 January,2020 04:20 pm

پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن کے علاقے محلہ فرید نگر کے قریب چھت پر مرغا باندھنے کے تنازع پر نوجوانوں میں جھگڑا ہو گیا، جھگڑے کے باعث فائرنگ کے باعث ایک نوجوان ربّ نواز زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق محلہ فرید نگر کے قریب چھت پر چھت پر مرغا باندھنے کے تنازع پر جھگڑا ہو گیا، ہمسائے نے پستول سے فائرنگ کر دی جس کے باعث ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی نوجوان ربّ نواز وٹو کو تشویشناک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال شفٹ کر دیا جہاں پر نوجوان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دوسری طرف تھانہ فرید نگر پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم عبدالمنان کو حراست میں لے لیا۔
 

Advertisement