ملتان: (دنیا نیوز) ملتان کی ضلع کچہری میں مقدمہ کی پیروی پر آئے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد میدان جنگ میں تبدیل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ملتان کی ضلع کچہری میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہو گیا، مقدمہ کی پیروی پر آئے دونوں گروپوں کے درمیان تصادم اس وقت خوفناک صورتحال کر گیا جب دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر اینٹوں سے وار کیے۔
لڑائی کے دوران متعدد افراد نے ایک دوسرے کو اینٹیں ماری، تصادم کے باعث سرکاری اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کے آپس میں تین مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں۔