ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں پولیس نے دو لڑکیوں کی کم عمری میں شادی کی کوشش ناکام بنا دی، ایک دلہا گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔
بستی خداد اد میں 45 سالہ فیصل کی 10 سالہ فائزہ جبکہ 37 سالہ احسن کی 12 سالہ طیبہ سے شادی کی کوشش کی جا رہی تھی، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس پر باراتی موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے دونوں لڑکیوں کی رخصتی کو ناکام بنا دیا اور ایک دلہے احسن کو گرفتار کر لیا جبکہ فیصل موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فیصل کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا، واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔