فیصل آباد: (دنیا نیوز) اغواء برائے تاوان کے الزام میں گرفتار ہونے والے پولیس اہلکاروں کا تین روز کا ریمانڈ دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اغواء برائے تاوان کے ملزمان کو فیصل آباد میں علاقہ مجسٹریٹ محمد پرویز خان کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالتی پیشی پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔
ذرائع کے مطابق عدالت سے ملزمان کے 14 یوم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، تاہم عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے تین روز کا ریمانڈ دیا۔
ملزمان میں سب انسپکٹر خالد رندھاوا، سب انسپکٹر نعیم عادل، ایس ایچ او ماموں کانجن سب انسپکٹر ذیشان رندھاوا، کانسٹیبلز قاسم اور ذوالقرنین شامل ہیں۔