ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کی خاتون افسر کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت، دو افسران معطل

Last Updated On 29 January,2020 04:47 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کی خاتون افسر کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر انکوائری کمیٹی نے دو افسران کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کرنے کی درخواست دے دی ہے۔

ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی میں تعینات اسٹنٹنٹ آڈٹ آفیسر سعدیہ ملک نے سنیئر آڈٹ افسران کی جانب سے ہراساں کرنے کی سی ای او میپکو کو درخواست دی تھی۔

اس پر میپکو حکام نے الزامات کی تحقیقات کے لیئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دی، جس نے اپنی انکوائری میں سنیئر آڈٹ افسران مظہر اقبال اور حاجی محمد کو قصور وار قرار دے کر دونوں کو معطل کر دیا اور مزید کارروائی کے لیے انکوائری رپورٹ میپکو کو ارسال کر دی ہے۔

میپکو نے معطل کیے گئے ملازمین کو برخاست کرنے کے حوالے سے قانونی ٹیم سے مشاروت شروع کر دی ہے جس پر ترجمان کا کہنا ہے کہ خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
 

Advertisement