کراچی: سولجر بازار میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

Last Updated On 31 January,2020 03:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی شناخت ستائیس سالہ انعام کے نام سے کر لی گئی۔

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پرایک اورشخص جان سے گیا۔ پولیس حکام کے مطابق سولجر بازار میں ڈکیتی مزاحمت پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ستائیس سالہ انعام جاں بحق ہوا۔

میاں بیوی بینک سے پیسے لیکر نکلے تھے کہ جمن شاہ مزار کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ملزمان گولی مار کر فرار ہوگئے۔ مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ انعام ویتنام میں ٹیچر کی ملازمت کرتا تھا۔ ڈاکووں نے پیسے چھیننے کے باجود انعام کو گولی ماری۔
 

Advertisement