ٹھٹھہ: (نمائندہ دنیا) ممتاز ملاح اور اسکے دوست نکاح کے بعد ناچتے ہوئے ہوائی فائرنگ کر رہے تھے
دولہا گولی لگنے سے جاں بحق، شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل، شادی کی خوشی میں شرکت کرنے والوں نے جنازے میں شرکت کی۔ تحصیل گھوڑاباری کے گاؤں گیل موری میں نکاح کے بعد دولہا ممتاز ملاح ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اپنی ہی گولی سے جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کے مطابق نکاح کے بعد دولہا اور اس کے دوستوں نے ناچتے ہوئے ہوائی فائرنگ شروع کی، جس پر دولہا کی ماں نے باہر آ کر ان کو منع بھی کیا، مگر فائرنگ کاسلسلہ جاری رہا اور دولہا کی پسٹل میں گولی پھنس گئی، جس کے بعد فائر کی کوشش کرتے ہوئے گولی نکل کر سیدھی سر میں لگی، جس سے دولہا کی موت ہو گئی