جھنگ: (دنیا نیوز) جھنگ کی تحصیل شورکوٹ کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں معمولی تلخ کلامی پر ڈاکٹر نے ڈیوٹی پر موجود سٹاف نرس کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی، نرس کی شکایت پر انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔
جھنگ کے علاقہ شورکوٹ میں ڈاکٹر صفدر نے معمولی تلخ کلامی کے بعد سٹاف نرس کو نرسنگ اسٹیشن میں داخل ہو کر تشدد کا نشانہ بنانے کی شکایت موصول ھونے پر معماملہ اعلی حکام کو ارسال کر دیا ھے، جس پر سی سی او ہیلتھ جھنگ کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ چند روز قبل نرس اور ڈاکٹر کے مابین تلخ کلامی ہوئی تھی جسے رفع کر دیا گیا تھا مگر ڈاکٹر پھر مشتعل ہو کر نرس کو تشدد کا نشانہ دوران ڈیوٹی بنانے کیلئے پہنچ گیا اور بری طرح تھپڑوں اور گھونسوں سے نرس کو پیٹ ڈالا۔ واقعے پر اعلی حکام نے انکوائری کا حکم دیکر دو روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔