گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں واسا کی مبینہ غفلت بچے کی جان لے گئی، تین سالہ لڑکا کھلے مین ہول میں گر کر دم توڑ گیا۔
گوجرانوالہ کے علاقے کوٹ اسحاق میں تین سالہ بچہ کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا، بیٹے کی ہلاکت پر والدین غم سے نڈھال ہوگئے، اہل علاقہ نے لاش روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ متعدد بار شکایات کے باوجود واسا نے اقدامات نہیں کئے، لواحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔