پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس نے پانچ کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغواء ہونے والے پراپرٹی ڈیلر کو بازیاب کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور کا پولیس لائن میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ گرفتار ملزموں نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر پراپرٹی ڈیلر کو اغواء کیا اور پانچ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔
محمد علی گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ ملزموں نے مغوی کو بڈھ بیر کے علاقے میں گھر کے اندر زنجیروں میں جکڑ رکھا تھا۔
بحفاظت بازیاب ہونے والے پراپرٹی ڈیلر نے بھی کامیاب کارروائی پرپولیس کی کاوشوں کو سراہا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزموں سے ایک کلا شنکوف، پستول اور 15 موبائل فونز بھی برآمد کئے گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے شروع کر دیئے ہیں۔