کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں نو سالہ بچے کی معصوم خواہش نے ماں باپ کواغوا کار بنا دیا، پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے اغواء کاروں کو گرفتار کیا۔
جہانگیر پارک سے بچہ اغواء کرنے والے ملزمان کا ابتدائی بیان سامنے آ گیا۔ ملزمان کے بیان کے مطابق 9 سالہ روہان اکلوتا تھا اور بھائی کیلئے ضد کرتا تھا۔ رخسانہ کی شوہر سے طلاق کے بعد ملزم شاہد سے شادی ہوئی تھی۔ بچے کی ضد پوری کرنے کیلئے بچہ اغواکرنے کا سوچا۔
سدیس کو اغوا کرنے کے بعد چنیسر گوٹھ کے مکان پر رکھا تھا۔ سدیس کو روہان سے مانوس کرنے کی کوشش کی اور اس کا خیال رکھا۔ ملزمان کے ہمراہ بچے اور والدہ کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا۔ پولیس حکام کےمطابق دیکھا جائے گا کہ یہ بچہ بھی ان کا اپنا ہے یا کسی اور کا ہے۔