اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیراعظم کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت نے عدم حاضری پر وارنٹ جاری کیے۔
تفصیل کے مطابق انسداد منشیات کی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیراعظم کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
انسداد منشیات کی عدالت نے ملزم کی غیر حاضری پر وارنٹ جاری کیے۔ اس کے علاوہ شریک ملزم ملک زنیر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ڈیوٹی جج واجد علی نے دونوں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔