پشاور میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، 30 سے زائد کیبن مسمار

Last Updated On 18 February,2020 02:16 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں ضلعی اورٹائون تھری انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف گریںڈ آپریشن کے دوران تیس سے زائد غیر قانونی کیبن مسمار کر دیئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹائون تھری انتظامیہ کے ہمراہ نواحی علاقے شیخان بٹہ تل پل پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کے دوران غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے 30 سے زائد کیبن مسمار کر دیئے گئے۔

کارروائی کے دوران 2 کنال 14 مرلے زمین بھی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی گئی، حکام کے مطابق نوٹس کے باوجود تجاوزات نہیں ہٹائی جا رہی تھیں۔