ہنگو: (دنیا نیوز) ہنگو کی تحصیل ٹل میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آٰیا ہے جہاں 9 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
نو سالہ مدیحہ ایک روز پہلے عصر کے وقت لاپتا ہوئی تھی۔ تلاش پر لاش قریبی جنگل سے ملی۔ سفاکانہ واقعے پر لواحقین اور اہل علاقہ مشتعل ہو گئے،،اور مین روڈ بند کر دی۔
ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او ہنگو اور کمانڈنٹ ٹل سکاؤٹس بھی پہنچ گئے۔ ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی پر مظاہرین نے سڑک کو کھول دیا۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ڈاکٹرز نے زیادتی کے بعد قتل کی تصدیق کر دی ہے۔