لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سےلاپتہ ایس ایس پی مفخر عدیل کی پراسرار گمشدگی کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس کو قریبی دوست اسد بھٹی کے موبائل فون سے اہم تفصیلات مل گئیں۔
مفخر عدیل کی گمشدگی کی تحقیقات کے دوران ان کے دوست اسد بھٹی کو حراست میں لے لیا گیا جس کے موبائل سے سات فروری کو ہونے والی پارٹی کی تفصیلات مل گئیں، مفخر عدیل ، شہباز تتلا سمیت دیگر لوگ پارٹی میں شامل تھے۔
مفخر عدیل کی گرفتاری کے لیے سی آئی اے کی ٹیمیں پنجاب سمیت بلوچستان میں چھاپے مار رہی ہیں۔