خیبر پختونخوا حکومت کا منشیات کے عادی افراد کا سروے کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 14 February,2020 04:54 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں منشیات کے عادی افراد کا سروے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہری کہتے ہیں نوجوان نسل کو بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں نشے میں لت افراد کے اعدادوشمار اکھٹے کرنے کیلئے متحرک ہو گئی ہے۔ محکمہ سماجی بہبود نے صوبے بھر میں سروے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نشئی افراد کا درست ڈیٹا نہ ہونے کے باعث اندازوں کی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے نشے کی لت میں مبتلا افراد کی تعداد میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو بچانے کیلئے جلد اقدامات اٹھائے جائیں۔

گزشتہ سال نشئی افراد کے علاج معالجےکیلئے قائم بحالی سنٹرمیں اب تک 896 افراد کاعلاج کیا گیا ہے۔ معاملے کے حوالے سے متعلقہ حکام رابطوں کے باوجود موقف نہ دے سکے۔