کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا سلسلہ تھم نہ سکا، مدینہ کالونی سیکٹر5 میں موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے گھر کے دروازے پر کھڑے شہری کو لوٹ لیا۔
کراچی میں پولیس کی کارروائیاں بھی اسٹریٹ کرائم کو لگام نہ ڈال سکیں۔ مدینہ کالونی سیکٹر 5 میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان گھر کے دروازے پر کھڑے شہری کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔
واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص گھر کے باہر کھڑا موبائل فون استعمال کررہا ہے اتنی دیر میں موٹرسائیکل سوار پہنچ کر شہری کو لوٹ کر باآسانی فرار ہو جاتے ہیں۔