فیصل آباد میں 3 خواتین سمیت 4 افراد اغوا، مقدمات درج

Last Updated On 12 February,2020 11:16 am

فیصل آباد: (روزنامہ دنیا) فیصل آباد کے مختلف علاقوں سے 3 خواتین سمیت 4 افراد کو اغوا کر لیا گیا، پولیس نے مقدمات درج کر کے مغویوں کی تلاش شروع کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مدینہ ٹائون کے علاقے چک نمبر 214 ر ب میں محسن کی بیٹی 18سالہ (م) کو شاہد اور غلام محمد آباد کے علاقے گرین ویو کالونی سے (ا) کو رمضان نے اغوا کر لیا گیا۔

سدھار میں ثنا اللہ کے بھائی فرمان کو نامعلوم افراد نے، نیو عاصم ٹائون ڈی ٹائپ کالونی میں عبدالستار کی بیٹی (ک) کو بھی نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا جس پر پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزموں اور مغویوں کی تلاش شروع کر دی۔