اسلام آباد: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) انٹیلی جنس نے ملکی تاریخ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے 98 کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے انٹیلی جنس اطلاع ملنے پر ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کارروائی کےدوران 98 کروڑروپے مالیت کی ہیروئن اور افیون پکڑ لی۔
اے این ایف کی طرف سے یہ کارروائی ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر کی گئی، ہیروئن کنٹینر کے زریعے ہالینڈ بھجوائی جا رہی تھی۔
اے این ایف حکام کے مطابق کنٹینر سے 45 کلو ہیروئن اور 35 کلو افیون برآمدہوئی۔