کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں لاش کی بے حرمتی کا انوکھا واقعہ، اولاد نے 12 سال تک ماں کی لاش کو مبینہ طور پر ڈیپ فریزر میں محفوظ رکھا۔ ماموں نے پتہ چلنے پر لاش جھاڑیوں میں پھینک دی، پولیس نے جاں بحق ذکیہ کے بھائی کو حراست میں لے لیا۔
گلشن اقبال بلاک 11 سے معمر خاتون کی بوسیدہ لاش ملنے کا معمہ حل، واقعے میں ذکیہ کی اپنی ہی اولاد ملوث نکلی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق شگفتہ اور قیصر نے ماں کی لاش کو 12 سال تک کیمیکل لگا کر ڈیپ فریزر میں محفوظ رکھا۔
تفتیشی حکام نے ذکیہ کی لاش منتقل کرنے کی سی سی ٹی وی بھی حاصل کرلی جس میں ذکیہ کے بھائی محبوب عالم کو سفید رنگ کی گاڑی میں لاش رکھتے جبکہ بیوی اور بیٹے کو گاڑی میں سوار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ذکیہ کے بھائی محبوب عالم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
علاقہ مکین نے کہا ہے کہ ذکیہ کے اہل خانہ ذہنی بیماری کا شکار تھے، خاتون کا پوچھنے پر بدتمیزی کی جاتی رہی۔ پولیس نے شواہد جمع کر کے مختلف پہلووں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔