شجاع آباد: (دنیا نیوز) تنخواہ مانگنے پر زمینداروں نے ساتھیوں سمیت دو مزدور پر تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں تنخواہ مانگنے پر زمینداروں عمران، شان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دو مزدوروں جہانزیب اور شاہد پر بدترین تشدد کیا، زمیندار نے اپنے ساتھیوں کیساتھ مل کر مزدوروں پر خنجروں کے وارکیئے جس کے بعد وہ شدید زخمی ہو گئے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل فیروز والا میں 6 ماہ کی تنخواہ مانگنے پر احتجاج کیا جس پر نجی فیکٹری مالکان نے فائرنگ کر دی، دوران احتجاج فائرنگ کے باعث دو مزدور زندگی کی بازی ہار گئے تھے جس کے بعد مزدوروں نے احتجاج کیا اور فیکٹری کے شیشے توڑ دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: 6 ماہ کی تنخواہ مانگنا جرم بن گیا؟ فیکٹری مالکان کی فائرنگ، دو مزدور جاں بحق
ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں واقعہ کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ زمیندار کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مزدوروں جہانزیب اور شاہد پر خنجروں کے حملہ سے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
مزدوروں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ زمیندار نے ساتھیوں کیساتھ خنجروں کے ذریعے حملہ کیا گیا۔ تھانہ راجہ رام پولیس کو اطلاع دی گئی پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔
دوسری طرف با اثر زمیندار کے تشدد سے زخمی ہونے والے دونوں مزدور سول ہسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں۔