پشاور: (دنیا نیوز) ارمڑ میں پیسکو ٹیم کی بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پی ٹی آئی کے سابق ویلج کونسل ناظم نے نہ صرف کار سرکار میں مداخلت کی بلکہ پیسکو اہلکار کو تھپڑ بھی مار دیا اور گرفتار ملزمان کو زبردستی چھڑانے کی کوشش کرتے رہے۔
پیسکو کے نواحی علاقے ارمڑ میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈائون کے دوران تحریک انصاف کے سابق عہدے دار آڑے آ گئے۔ سابق ویلج کونسل ناظم کی قیادت میں مقامی افراد نے پولیس وین کا گھیرائو کر لیا، گرفتار ملزمان کو زبردستی چھڑانے کی کوشش کی۔ ناکامی پر پیسکو اہلکار کو تھپڑ مار دیا۔
اس دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی، ملزمان کو بجلی چوری پر گرفتار کیا گیا تھا۔