رحیم یار خان: (دنیا نیوز) خان بیلہ کی بستی ماچھی میں ماچھی برادری کے دو گروپوں میں زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوا جس میں کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ لڑائی کے دوران 3 خواتین سمیت ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
خان بیلہ کی بستی ماچھی میدان جنگ میں بدل گئی، زرعی زمین کے تنازع پر ماچھی برادری کے 2 گروپوں کا آپس میں جھگڑا ہوا جس میں دونوں طرف سے ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
خونی تصادم کے نتیجہ میں دونوں گروپوں کی 3 خواتین سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جھگڑے کے دوران ایک دوسرے کو سروں میں کلہاڑیاں اور ڈنڈوں کے وار کر کے زخمی کیا گیا۔ دنیا نیوز نے جھگڑے کی فوٹیج حاصل کر لی۔
پولیس چوکی خان بیلہ نے زخمیوں کو رول ہیلتھ سنٹر خان بیلہ منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی، پولیس کے مطابق ایم ایل سی رپورٹ کے بعد ایف آئی آر درج کی جائے گی۔