لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی ماتحت عدالتوں میں فائرنگ کا سلسلہ نہ رک سکا، آئے روز فائرنگ کے واقعات سے سائلین سمیت وکلا پریشان ہیں۔ سول کورٹ میں پیشی پر آئی دو پارٹیوں نے ایک دوسرے پر احاطہ عدالت میں فائرنگ کر دی جس سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔
ایڈیشنل سیشن جج ریاض افضل چیھنہ کی عدالت کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں رفعت بھٹی گروپ اور عارف حسین گروپ آمنے سامنے آ گئے اور بات توں تکار سے ہوتی ہوئی فائرنگ پر جا پہنچی۔ فائرنگ کے تبادلے سے عثمان اور مبشر علی نامی دو افراد معمولی زخمی ہوگئے۔
وکلا نے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ شیرا کوٹ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا تھا۔ پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس اہلکاروں نے گرفتار ملزمان کو تھانہ اسلام پورہ منقتل کر دیا۔ ملزمان اپنے کیسز کی پیروی کے لیے سیشن کورٹ آئے تھے۔