اوچ شریف: (دنیا نیوز) دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کو مار ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولپور کے علاقے اوچشریف میں دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر شوہر ناصر عباس نے اپنے بھائی باقر حسین کے ساتھ مل کر بیوی سمیرا کی زندگی کا اختتام کر دیا۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بستی عبد اللہ نوشہرہ جدید میں پیش آیا، مقتولہ سمیرا کی نعش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ جبکہ ملزمان فرار ہو گئے جنہیں پکڑنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔