پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپخونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں خود کو سول جج ظاہر کرنے والا شخص کچہری سے گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو خود کو سول جج ظاہر کرتا تھا، اسے شخص کو کچہری سے گرفتار کیا گیا، ملزم گاڑی میں پستول سمیت کچہری میں داخل ہو رہا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کوسول جج کی حیثیت سے شناخت کرائی تھی، گرفتار شخص تین دیگر افراد کیساتھ ضمانت کیلئے آیا تھا۔