کراچی میں 10 سالہ بچے نے شرارت میں گاڑی چوری کر لی، سی ویو روڈ سے برآمد

Last Updated On 23 June,2020 03:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں 10 سالہ بچے نے شرارت میں گاڑی چوری کر لی، پولیس نے کچھ ہی دیر میں گاڑی سی ویو روڈ سے برآمد کر لی۔ بچے کو تنبیہ کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

کراچی میں بچے نے شرارت میں گاڑی ہی چوری کر لی، ڈیفنس کے علاقے میں بچے نے گاڑی کھلی دیکھی تو دائیں بائیں دیکھا، کسی کو نہ پا کر گاڑی میں بیٹھا اور بھگا لے گیا۔

پولیس نے کچھ ہی دیر میں گاڑی سی ویو روڈ سے برآمد کر لی، پولیس کے مطابق 10 سالہ بلال نے گاڑی کھلی دیکھ کر چوری کی تھی جسے تنبیہ دے کر والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے، دوبارہ ایسی غلطی کی صورت میں کارروائی ہو گی۔


 

Advertisement