ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان گولی چل جانے سے ہلاک

Last Updated On 24 June,2020 03:34 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) سچل میں باپ کی پستول سے ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان اتفاقی گولی چل جانے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سچل کے علاقے سکندر گوٹھ میں قائم گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 17 سالہ تنویر ولد غلام مرتضیٰ جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش قریبی نجی ہسپتا ل منتقل کی گئی جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔

پولیس کے مطابق متوفی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ تنویر اپنے والد کی پستول سے ٹاک ٹاک بنا رہا تھا، اس نے کنپٹی پر پستول رکھ کر ٹریگر دبایا تو اچانک گولی چل گئی، والد نے بتایا کہ چیمبر میں گولی موجود تھی، جس کا علم اس کے بیٹے کو نہیں تھا، تاہم اہل خانہ نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا اور لاش لے کر چلے گئے۔
 

Advertisement