لاہور: (دنیا نیوز) آن لائن گیم پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر 2 خودکشیوں کے بعد لاہور پولیس نے گیم پر پابندی لگوانے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا ہے کہ پب جی بند کرانے کے لئے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو خط لکھا جائے گا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ پب جی گیم کی وجہ سے نوجوانوں کی جانب سے خودکشیاں کی جا رہی ہیں اور اس کا انجام انتہائی بھیانک ہے۔ تمام مسئلے پر غور و فکر کرتے ہوئے ان کی جانب سے مراسلہ لکھا گیا ہے کہ اس گیم کیخلاف کارروائی کی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ اس گیم پر پاکستان بالخصوص لاہور میں پابندی لگائی جائے۔ تاکہ مزید نوجوانوں کا رجحان اس گیم کی طرف سے کم ہو تاکہ کوئی اور نوجوان اس گیم کی وجہ سے خودکشی نہ کر سکے۔