کراچی: خاتون کو ہراساں کرنے والے دو ملزمان گرفتار

Last Updated On 23 June,2020 11:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے دوملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نواحی علاقے عیسیٰ نگری میں واقع فلیٹس میں خاتون نے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔

ملزمان نے دوستی نہ کرنے پر خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں ،پولیس کو درخواست دینے پر نوجوانوں نے خاتون کے والد کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
 

Advertisement