راولپنڈی: نرسنگ سٹوڈنٹ کی پراسرار موت، تفتیش کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل

Last Updated On 23 June,2020 04:54 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں نرسنگ سٹوڈنٹ کی پرسرار موت کے بعد انتظامیہ نے تفتیش کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال میں نرسنگ تھرڈ ائیر سٹوڈنٹ کی کی پرسرار موت پر ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت پر ہسپتال انتظامیہ نے سٹوڈنٹ سمعیہ کی موت پر 3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سمعیہ وحید کوٹلی ستیاں کے علاقے باڑیاں پٹھویرا کی رہائشی تھی جو نرسنگ کی تعلیم کے لیے ہولی فیملی ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی، گزشتہ روز طبیعت ہونے پر سٹوڈنٹ کی ہاسٹل میں ہی موت واقع ہوگی تھی۔

انکوائری کمیٹی میں ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر تنویر کو چیئرمین بنایا گیا ہے۔ دو ممبران میں ڈاکٹر محمد نعیم اور ڈاکٹر روبینہ کوثر شامل ممبر ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق سمعیہ وحید کو طبیعت خرابی کے باوجود ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔ تھرڈ ائیر کی سٹوڈنٹ ایک گھنٹہ ہاسٹل میں تڑپتی رہی، ہاسٹل وارڈن نے سٹوڈنٹ کو ہسپتال منتقل کرنے میں تعاون نہیں کیا گیا، ہسپتال انتظامیہ نےانکوائری کمیٹی کو 48 گھنٹوں میں تمام تر معاملے کی چھان بین کرکے حکام کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 

Advertisement