راولپنڈی: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو کی جانب سے ایل این جی کیس میں طلبی کے باوجود سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش نہ ہوسکے، لیگی رہنما کی جگہ ان کے وکیل نے نیب کا سوالنامہ وصول کیا۔
قومی احتساب بیورو پنڈی کی تحقیقاتی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کو آج پیشی کیلئے طلب کر رکھا تھا، تاہم وہ بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر نیب دفتر پیش نہ ہو سکے، سابق وزیر خزانہ کے وکیل نیب پنڈی کے دفتر میں پیش ہوئے اور تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے کیس سے متعلق سوالنامہ وصول کیا۔
نیب کی جانب سے مفتاح اسماعیل کو سوالنامے کا 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔