راولپنڈی میں شہری آٹے اور چینی کیلئے خوار، 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 تک پہنچ گیا

Last Updated On 16 June,2020 09:49 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کے شہری آٹا اور چینی کے لیے خوار ہو گئے، آٹے کا 20 کلو کا تھیلہ چار ہندسے سے بھی بڑھ گیا، چینی ستر روپے فی کلوگرام کی دستیابی کا عدالتی حکم بھی دور کے ڈھول سہانے کے مترادف رہا۔

راولپنڈی میں آٹا اور چینی کی اڑان جاری، من مانی قیمتوں کو چیک کرنے والا کوئی نہیں، پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال اور شہری خوار ہیں۔ شہر میں چینی 70 روپے کی بجائے 80 سے 90 روپے فی کلو فروخت جبکہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 200 سے 300 اضافے کے بعد گیارہ سو روپے تک پہنچ گیا۔ دکاندار کہتے ہیں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، آٹا چینی مہنگی لے کر سستی کیسے دے سکتے ہیں۔

چکی کا آٹا بھی 5 روپے فی کلوبڑھنے کے بعد 65 روپے فی کلو بک رہا ہے، انتظامیہ کی پراسرار خاموشی کی وجہ سے ہر بازار کا اپنا ریٹ ہے۔
 

Advertisement