پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں پولیس نے کارروائی کے دوران گھر میں منشیات بنانے والی فیکٹری پکڑ لی، دو ملزموں کو گرفتار کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
ایس پی کینٹ کے مطابق حیات آباد کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے دوران گھرکے اندرقائم منشیات فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا، کارروائی میں فیکٹری سے اڑھائی کلو گرام اعلی کوالٹی ہیروئن، 5 کلو گرام چرس، تین کلو گرام کیمیکل، ہزاروں روپے مالیت کی آئس و افیون سمیت ہیروئن تیارکرنے میں استعمال ہونے والی مشینری بھی برآمد ہوئی۔
ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے دوملزمان کو گرفتار کیا گیا، فیکٹری میں ہیروئن اوردیگر منشیات تیار کرنے کے بعد قیمتی گاڑی کے ذریعے ملک کے مختلف شہریوں کو اسمگل کی جاتی تھی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔